ملک بھر میں پولیو مہم جاری ،پہلا مرحلہ 17 مارچ تک جاری رہے گا

مہم کے دوران اسلام آباد میں چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائوکی ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پولیو مہم کا پہلا مرحلہ جاری ہے پہلا مرحلہ 13مارچ سے شروع ہوا جو 17 مارچ تک جاری رہے گا، مہم کے دوران اسلام آباد میں چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین قطرے پلائے جائینگے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولیو مہم کا پہلا مرحلہ جاری ہے پہلا مرحلہ 13مارچ سے شروع ہوا جو 17 مارچ تک جاری رہے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ اپریل کے پہلے ہفتے میں چلایا جائے گا، اس مہم کے دوران ملک کے مختلف اضلاح میں 21ملین جبکہ اسلام آباد میں چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائے جائینگے ۔

اس حوالے سے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو ضرور قطرے پلوائیں، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13اضلاع ، سندھ کے 16اضلاع اور اسلام آباد میں مہم جاری ہے۔ وزیر صحت نے والدین سے فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔