ملک بھر میں کورونا وائرس کے 87 کیس رپورٹ، 10 کی حالت تشویش ناک ہے،این آئی ایچ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 87 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیرکو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 87 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.19 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

کیٹاگری میں : صحت