اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں رواں سال تیسری بار اضافہ کردیا

لاہور( این این آئی)اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں رواں سال تیسری بار اضافہ کردیا، یکم اپریل سے سی ڈی 70، سی بی 150 ایف سمیت دیگر کی قیمت میں2 ہزار روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔کمپنی اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ہزار اور فروری میں 3400 روپے تک اضافہ کرچکی ہے۔اٹلس ہونڈا کی سی بی 150 ایف 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ،سی ڈی 70 کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 82 ہزار 900 روپے ہوجائے گی ۔ہونڈا کمپنی نے سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت

ایک ہزار روپے بڑھا کر 88 ہزار 900، پرائیڈر 100 سی سی کے نرخ ایک ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 مقرر کئے ہیں۔اٹل ہونڈا نے سی جی 125، سی جی 125 ایس ایس ای اور سی بی 125 ایف ایس ای کی قیمتوں میں بھی 1600 روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 50، ایک لاکھ 64 ہزار 500 اور ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں