48

قومی کرکٹ ٹیم کو محمد عرفان کے بعد سب سے لمبا بولر مل گیا

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بائولر محمد عرفان کی طرح لمبے کھلاڑی کی انٹری ، بنگلہ دیش ٹیم کیخلا ف جونیئر پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن ہو گئی ۔سلیبریشن کے دوران انھیں ہاتھ ملانے کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کو چھلانگ لگانا پڑتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف سینئر صحافی شیعب جٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ویلکم کریں لمبے قد کے ایک اور بولر کو پاکستان کی جونیئر انٹرنیشنل کرکٹ میں ۔۔انکا کہنا تھا کہ محمد عاصم قومی کرکٹ جونیئر ٹیم میں بنگلہ دیش کیخلاف سریز میں شامل

کر لیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان کی قد کی لمبائی چھ فٹ اور نو انچ ہے جبکہ وہ 140کی سپیڈ سے گیند پھینکتے ہیں ۔ ان کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے ۔ قومی ٹیم میں سب سے لمبے محمد عاصم لمبے قد کے بولر محمد عاصم انڈر 19 میں فاسٹ بولر کے طورپر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم محمد عرفان اس سے قبل سب سے لمبے کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے ۔ ان کی قد کی لمبائی سات فٹ اور دو انچ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں