کراچی،پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، فائرنگ سے ایک شخص چل بسا

کراچی،پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، فائرنگ سے ایک شخص چل بسا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تھری میں دکان میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نجی بینک کے قریب ایک ڈاکو دکان کے مالک کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ملزم اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو کامران اشتیاق ہلاک ہوگیا۔

ڈاکو کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور گولیاں ملی ہیں۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے خلاف فیروز آباد اور گلبرگ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب کراچی کےعلاقے شیریں جناح کالونی میں 20 نمبر اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دیپک نامی شخص ہلاک اور وکاش زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اپنی نانی سے ملنے انکے گھر آئے تھے۔ واقعے کی مزید  تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں خیابان اتحاد اور سپر ہائی وے پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران دو افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں