مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

کراچی(بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی ا?ئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تتفصیلات کے مطابق پی ٹی ا?ئی کے رہنماو ¿ں کے وفد نے ایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماو ¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کو کرپشن سے پاک رکھا، اور سب سے بڑی بات کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے ا?واز اٹھائی، عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسن کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اور کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ قومی سطح پر سیاست کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔
قبل ازیں آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبد القادر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے صوبہ بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ حمایت یافتہ، اور آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیف اللہ نیازی بھی شریک تھے۔محمد عبدالقادر نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے عبد القادر کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں