الام آباد،سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت تیرہ اپریل تک ملتوی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) احتساب عدالت میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت تیرہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ریفرنس کے مرکزی ملزم فرخند اقبال کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
وکیل صفائی نے کہاکہ ہمیں تاحال ریفرنس کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی۔عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔دور ان سماعت شریک ملزمان سید تحسین اختر، عبدالعزیز قاضی، محبوب علی، مسعود الرحمان، رحیم خان، شیر زمان اور غلام سرور سندھو عدالت میں پیش ہوگئے بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں