اگر مجھے کہا جائے گا تو میں لاک ڈاو ¿ن پر عملدرآمد کراو ¿ں گا ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (میڈیا رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشدی احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ہمیشہ کے لیے الگ ہوگئے ، عمران خان کو نہیں ہٹا سکیں یہ خود پیچھے ہٹ گئے ، دعا ہے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو اللہ صحت دے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کھڑی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے ، میرا اور تیرامیں دونوں جماعتوں کا کام پوراہوگیا، ی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نااہلی ہے، سینیٹ انتخابات ہویاپھر اورمعاملات سب میں انہوں نے حصہ لیا ، ہماری کسی سے کوئی ناراضی نہیں ہے، اسمبلیوں میں آئیں کیوں کہ عمران خان ان سے نہیں جانے والا، اب اصل فیصلہ مولانا فضل الرحمان کا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی ہے تسلیم کرتے ہیں لیکن معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے ، وزیر وزیر ہوتا ہے، چاہے اس وزارت میں ہو یا اس وزارت میں، کابینہ میں ردوبدل ہوتارہتاہے ، میں یہیں ہوں ، وزیرداخلہ ہوں لیکن احتساب کے معاملات شہزاد اکبردیکھتےہیں، سیف سٹی کے سارے کیمرے ٹھیک کردیئے ہیں ، عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد گارڈن سٹی بن جائے گا، عمران خان نے کہا کہ کام کریں، آخری سال الیکشن کا ہوگا ، ہم نے کام کرنا ہے ، ایف آئی اے میں 20،20 سال سے بیٹھے افسران کو تبدیل کریں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری ہوسکتی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہربہت تیزی سے پھیل رہی ہے ، اس صورتحال میں ہم سب پر فرض ہے کہ مل کر کورونا سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں ، اس لیے تاجر بھی ہفتے ہیں دو روز اپنے کاروبار بند رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں