پشاور،تھانہ غربی میں پراسرار طور پرجاں بحق شاہ زیب قتل کی جوڈیشنل انکوائری مکمل

پشاور(میڈیا ڈسک) تھانہ غربی میں پراسرار طور پرجاں بحق ہونے والے شاہ زیب قتل کی جوڈیشنل انکوائری تقریباً مکمل ہو گئی ہے اور رواں ہفتے تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی جائیگی تھانہ غربی کے حوالات میں پراسرار طور پر جوانسالہ طالب علم شاہ زیب کی نعش ملی تھی پولیس نے موقف اختیار کیاتھاکہ شاہ زیب نے خود کشی کی تھی اور نشہ میں تھے۔
تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق جس کے بعض حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے دوران لیاقت بازار کے تاجروں ، تھانہ غربی کے سابق ایس ایچ او ، سابق محرر ، ڈیوٹی پر تعینات محرر سٹاف ، اور کیمرہ آپریٹرز کے علاوہ بعض عینی شاہدین اور شاہ زیب کے والدین کے بیانات بھی قلمبند کئے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں