فییصل آباد(بیورو رپورٹ) خاندانی رنجش پر دیور نے بیوی سے ملکر بھابھی کو زندہ جلا ڈالا، حادثات میں کمسن بچے سمیت دو افراد جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی E/11 کی رہائشی رسولاں بی بی زوجہ ارشد کا اپنے گھر کے قریب ہمسائے میں رہائش پذیر اپنے دیور شہباز کے گھر گئی جہاں پر خاندانی جھگڑے کی رنجش پر اس کے دیور نے اپنی اہلیہ عمرانہ بی بی کیساتھ ملکر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی جسے بری طرح جھلسنے پر طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پیپلز کالونی پولیس نے جھلسنے والی خاتون کے بیٹے ریحان ارشد کی مدعیت میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف 336B ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں گوجرہ کے چک 152 ج ب کا 7 سالہ مخدوم وشہباز ٹریکٹر تلے آ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال میں چل بسا۔کھرڑیانوالہ میں شیل پٹرول پمپ کے قریب کوٹ عبدالمالک کا رہائشی آصف ولد افضل تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے گرکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
کابل: وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک
نیٹو کی جانب سے روس کی خطرناک جوہری بیان بازی کی مذمت
ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی،ترکیہ کی مذمت
چین اورامریکہ میں کڑی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے : ہنری کسنجر نے خبردارکردیا
ارکان کو بلیک لسٹ سے نکالاجائے : طالبان حکومت کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
بھارت،مدھیہ پردیش میں مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی
عدالتی اصلاحات کا تنازع :اسرائیلی وزیراعظم نے وزیر دفاع کوبرطرف کردیا
شمالی کوریا کی جانب سے مزید بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
نیوزی لینڈ کیخلاف نوجوان پلیئرز کھیلیں گے یا سینئرز؟ فیصلہ جلد متوقع
افغانستان سے شکست: رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھا دی