45

راولپنڈی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 60 افراد گرفتار، 43 مقدمات درج

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)نمائندہ خصوصی،عمر جنجوعہ) راولپنڈی پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائیاں،43مقدمات درج،60افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پرحکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر پوٹھوہار ڈویڑن پولیس نے کورونا ایس او پیز اورحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر20مقدمات درج کرکے37افراد کو گرفتار کرلیا، تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 10 ملزمان، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے05 مقدمات درج کرکے 13 ملزمان، تھانہ آر اے بازار پولیس نے 03 مقدمات درج کرکے 01 ملزم، تھانہ مورگاہ پولیس نے 04 مقدمات درج کرکے 04 ملزمان، تھانہ صدر واہ پولیس نے 04 مقدمات کرکے 04 ملزمان،تھانہ ریس کورس پولیس نے 01 مقدمہ درج کرکے 01 ملزم،تھانہ ویسٹریج پولیس نے 02 مقدمات درج کرکے 04 ملزمان کوگرفتار کرلیا،جبکہ صدر ڈویڑن پولیس نے کورونا ایس او پیز اورحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر23مقدمات درج کرکے23ملزمان کو گرفتار کرلیا، تھانہ گوجر خان پولیس نے 03مقدمات درج کرکے03ملزمان، تھانہ جاتلی پولیس نے 07مقدمات درج کرکے07ملزمان، تھانہ کہوٹہ پولیس نے 02مقدمات درج کرکے02ملزمان، تھانہ کلرسیداں پولیس نے 05مقدمات درج کرکے05ملزمان، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے 06مقدمات درج کرکے06ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف بازاروں، دکانوں اور ہوٹلوں میں کورونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پرمقدمات درج کیے گئے،راولپنڈی پولیس کورونا ایس او پیز اورحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے بچاو ¿کے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پرعملدآمدکوہرصورت یقینی بنایاجائے گااور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں