راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ ویسٹریج پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بھاری تاوان کے لیے اغواءکرنے والا شخص گرفتارکرلیا، مغوی بازیاب ،ملزمان نے اسد اللہ کو اغواءکرکے 03 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او ویسٹریج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلاتے ہوئے ملزم پیرزادہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور مغوی کوبازیاب کروایا،گرفتار ملزم پیرزادہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسد اللہ کو اغواءکیا اور03 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،اغوائ کا مقدمہ مغوی کے بھائی سبز علی کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،مغوی اسد اللہ نے پولیس کو بتایاکہ اس نے ملزم پیرزادہ کے والد فیروز خان سے سال2003میں 06لاکھ روپے لیے تھے جس پر ملزم نی18سال کا سود جمع کرکے رقم تین کروڑ روپے بنا لی،ملزم کا والد سود کا کاروبار کرتا تھا اور اسی طرح شہریوں کو ا ±دھار دے کر ان کا استحصال کرتا تھا، ملزم کے والد فیروز نے وفات کے وقت بیٹے کو لوگوں سے سود کی رقم لینے کے لیے کہاتھا،سی پی او محمدا حسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سود کا کاروبار اللہ اور رسول? سے جنگ ہے، راولپنڈی پولیس سود کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لیے پر عزم ہے،کسی کو سودکے ذریعے مجبور و غریب شہریوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے ٹریپ کیا گیا، قتل ہونے سے اللہ نے بچایا: عمران خان
آرمی چیف کیخلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے: وزیراعظم
افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے
نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ کو طلب کر لیا
حکومت کا غریب شہریوں کوپٹرول 100 روپے سستا دینے کا اعلان
غریب عوام کے لیے پٹرول سستا کرنے کے حکومتی اعلان پر پی ٹی آئی کا ردِعمل
نگران پنجاب حکومت کا زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی
پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا، پرویز الٰہی
عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا ردِعمل