راولپنڈی ،پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی ،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 2 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 2 اشتہاری گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صادق ا?باد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم فواد ستی کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ مجرم نے پرانی دشمنی کی بنائ پر ساتھیوں کے ہمراہ محمد اویس کو قتل کیا تھا،ملزم کے دیگر ساتھی محمد سفیر،محمد ضمیر،سہیل احمد،اور محمد مجید قبل ازیں چالان ہو چکے ہیں جبکہ ملزم کا ایک ساتھی بابر سفیر کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ملزمان کے خلاف مقتول کے والد کی مدعیت میں سال2020میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس ا?نر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ممتاز عباسی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2019سے کینٹ پولیس کو مطلوب تھا، ڈویڑنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں