راولپنڈی(جنرل رپورٹر) جماعت اسلامی کے خلاف لیاقت باغ میں عوامی اجتماع پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج کردیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ساو ¿نڈ سسٹم استعمال کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا۔
گزشتہ روز لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ نے قیادت کو اندھیرے میں رکھا، 13 مارچ کو انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست دی تھی لیکن انتظامیہ نے جلسہ سے چند گھنٹے قبل اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، جواب میں تاخیر سے معاملات خراب ہوئے، جماعت اسلامی کی قیادت ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
50 سال ہوگئے وکالت کرتے ہوئے ایسا تماشا کبھی نہیں دیکھا: لطیف کھوسہ
دورانِ ڈیوٹی کورونا وائرس سے جاں بحق طبی عملے کیلئے قومی اعزاز کی سفارش
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16دسمبر سے بڑی کمی کا امکان
غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
انتخابی شیڈول کا اجراء روکنے کی الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کا ریکارڈ عدالت میں جمع
اے این ایف کی 12 کارروائیاں، 1416 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار
بانیٔ پی ٹی آئی کی 3، شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور
جماعت اسلامی نے ہمیشہ آمروں کی تابعداری کی ہے، وقار مہدی
دھند کے باعث موٹر ویز ایم 5 اور ایم 4 ٹریفک کے لیے بند