طارق بشیر چیمہ کی رہائش گاہ پر خاندان کے افراد کو کورونا ویکیسین لگوانے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (میڈیا ڈسک) وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی رہائش گاہ پر خاندان کے افراد کو کورونا ویکیسین لگوانے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنے خاندان کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ مبینہ ویڈیو میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے خاندان کے افراد نے کورونا کی ٹرائل ویکسین کا دوسرا بوسٹر لگوایا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے سخت اقدامات ا ±ٹھانے شروع کر دیے ہیں۔ اسلام آباد میں بھی کئی علاقوں میں لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں شادی ہالز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم نے ویکسین تیار کرنے والے ممالک سے جو معاہدہ کیا تھا، متعدد ممالک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی کمی واقع ہو گئی ہے، سیاست دانوں کا اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان والوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوانا افسوس ناک ہے۔ طارق بشیر چیمہ کی جانب سے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کر کے اپنے خاندان کو کورونا ویکسین لگوانے کی فوٹیج سامنے ا?نے کے بعد، سوشل میڈیا پر بھی ا ±ن پر تنقید کی جا رہی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں خود غرض ہیں، نہیں عوام کی صحت کا کوئی خیال نہیں بلکہ ا ±نہیں عوام کی جان سے زیادہ اپنی جان کی پرواہ ہے۔ تاہم اس مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں