اپریل سے لاہور، پنڈی، ملتان میں میٹرو بس بند

اپریل سے لاہور، پنڈی، ملتان میں میٹرو بس بند

پہلی اپریل سے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس نہیں چلے گی، لاہور میں اورنج ٹرین کا پہیہ بھی رک جائے گا۔

این سی او سی نے 8 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز میں لاک ڈاؤن کی ہدایت کی، پنجاب نے 12فیصد پر پابندیاں لگائیں، شادی کا کوئی فنکشن نہیں ہوگا، نہ شادی ہال کھلے گا، نہ گھر کے باہر شامیانہ لگے گا، صوبے کی مارکیٹس پر شام چھ بجے تالا پڑجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے میں دو دن کاروبار بند رہے گا، ریسٹورنٹس میں کھانا بند، گھر لے جانے کی اجازت ہوگی، کھیلوں پر بھی پابندی لگ جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 11اپریل تک ہوگا۔

لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 21فیصد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 15، ملتان، سیالکوٹ اور سرگودھا میں 12 فیصد تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں