سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ ، خریداروں کیلئے اچھی خبر

کراچی (این این آئی)ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، فی تولہ کی قدر 1000 سستا ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی کرنسی کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 727 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور،کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 700

روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قدر 857 روپے گرنے کے بعد 90 ہزار 621 روپے ہو گئی ہے۔تاہم فی تولہ اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور بالترتیب قیمتیں 1360 روپے اور 1165.98 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔دوسری جانبملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تیزی سے بحال ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی کرنسی ایک مرتبہ پھر 55 پیسے سستی ہو گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 55 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 154 روپے 59 پیسے سے کم ہو کر 154 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔چیئر مین فارن ایکسچینج کرنسی ڈیلرز ملک بوستان نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کا سستا بہت اہم ہے، قوی امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی تین بڑی وجوہات ہیں، وزیراعظم عمران کی طرف سے جاری کردہ پروگرام ڈیجیٹل روشن پروگرام، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی طرف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی دوسری قسط کا موصول ہونا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ تک پاکستان کو بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے بھی وقت مل گیا ہے، اس ادائیگیوں کے موخر ہونے سے روپیہ مضبوط ہو گا۔ آئندہ دو ماہ کے اندر روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 145 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں