ن لیگ وزیر اعلیٰ کا اعلان کرے، ساتھ دیں گے، پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، مسلم لیگ ن اپنے وزیر اعلیٰ کا اعلان کرے پیپلز پارٹی اس کا ساتھ دے گی۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شہباز اور حمزہ سے رابطہ کرکےکہیں گے بطور اکثریتی جماعت آگے آئیں، وزارت اعلیٰ ان کا حق بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں