بالی وڈ کا مشہور گانا ’منی بدنام ہوئی‘برطانوی نصاب تعلیم میں شامل

لندن (این این آئی)بالی وڈ فلم ‘دبنگ’ کا مشہور زمانہ گانا ‘منی بدنام ہوئی’ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں بالی وڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے اسکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گیت شامل کیے گئے ہیں جن میں ‘سہیلا رے’، ‘جے ہو’ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ‘منی بدنام ہوئی’ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ گیت بھارتی میوزک کے حوالہ جات کے

طور پر شامل کیے گئے ہیں۔یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔خیال رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ‘دبنگ’ میں یہ گیت ‘منی بدنام ہوئی’ بطور آئٹم سانگ شامل کیا گیا ہے اور اس میں اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے ڈانس کیا ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں