73

تنگ اور بند شریانیں کھولنے والی وہ غذائیں جو عام مگر انکا علم آپ کو آج تک نہیں ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک )پانچ اشیاء ایسی ہے جن کے استعمال سے آپ اپنی بند یا تنگ شریانیں کھول سکتے ہیں۔ لہسن: لہسن سے انسان کا خون پتلا ہوتا ہے اوربلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں موجود ’’ایلی سین ‘‘کی وجہ سے خون کی شریانوں کو تقویت ملنے کےساتھ ساتھ وہ کھلتی ہیں۔ سولومن : مچھلی صحت کیلئے بہت مفید ہے اور اسکے تیل کی بھی بہت افادیت ہے لیکن مچھلیوں میں سب سے مفید سولومن سمجھی جاتی ہے اس میں موجود فیٹی کمپاؤنڈز کی وجہ سے خون کی شریانیں ٹھیک رہتی ہیں۔اس اومیگا فیٹی ایسڈ

تھری کی وجہ سے خون کی سوزش میں کمی آتی ہے اور لوتھڑے نہیں بنتے اور شریانیں بھی ٹھیک رہتی ہیں۔ انار: اناد ایک لذیز اور انتہائی ذائقے والا پھل ہے،اس میں اتنی طاقت موجود ہے جس سے خون کی شریانیں کھلتیں ہیں اور صحت مند رہتی ہے۔ ہلدی: ہلدی گھروں میں مصالحہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔اس میں موجود ’’کیرکیومین ‘‘ کی وجہ سے جسمانی سوزش کم ہونے کیساتھ شریانیں بھی کھلتی ہیں۔ہلدی کو دودھ میں ملا کے پی سکتے ہیں اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ زیتون کا تیل: زیتون کا تیل انتہائی مفید ،ا س کو ماضی قدیم سے مختلف بیماریوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔اس کے استعمال سے شریانیں کھلتی اور صحت مند ہوتی ہیں۔زیتون کو بغیر پکائے کھانا بہترین طریقہ ہے جس سے اسکی بہتر اور زیادہ افادیت حاصل کی جاسکتی ہے۔اس کے استعمال سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا اور برے میں کمی آتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں