پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر نومولود داخل

پمز اسپتال، کورونا سے متاثر نومولود داخل

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ نومولود کا کیس سامنے آیا ہے۔

پمز کورونا فوکل پرسن ڈاکٹرعائشہ کے مطابق پمز میں کوروناوائرس سے متاثر 7 دن کا بچہ آکسیجن پر ہے، بچے کو پیدائش کے وقت ماں سے کورونا وائرس  ہوا۔

پمز کورونا فوکل پرسن  ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ ماں کی حالت بہتر ہے، وہ اسپتال میں داخل نہیں، پمز میں کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش کم ہونے لگی ہے ۔

ڈاکٹرعائشہ کے مطابق پمز میں اس وقت 123 کورونا مریض آکسیجن بیڈ پر ہیں جبکہ کوروناوائرس کے 50 مریض پمز کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں نومولود سے 10 سال تک کے 43 بچوں کا کوروناوائرس مثبت رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (پمز) اسپتال کی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔

سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کے مطابق کورونا مریضوں کے علاج کیلئے 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص کیے گئے ہیں ، کورونا مریضوں کے لئے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں