57

لا ہور، بغیر ماسک گھومنے والے 44 افراد کے خلاف مقدمات

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صوبائی دارلحکومت میں بغیر ماسک گھومنے والے 44 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ماسک پہننے کی حکومتی ہدایات کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سٹی ڈویڑن میں دیکھنے میں ا?ئی جہاں پولیس نے ماسک کی پابندی نہ کرنے کی پاداش میں 33 مقدمات درج کئے۔
اقبال ٹاو ¿ن ڈویڑن ،سول لائنز اور ماڈل ٹاو ¿ن ڈویڑن میں ماسک کی خلاف ورزی پر تین تین مقدمات درج کئے گئے۔کینٹ ڈویڑن میں بغیر ماسک 02 مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر بھر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 83 مقدمات درج کئے گئے۔ سی سی پی او لاہور ایڈیشنل ا?ئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرا?مد کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ماسک کی پابندی نہ کرنے اور سماجی فاصلوں کو یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں جا رہی ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورونا وبائ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کے پیش نظر شدید احتیاط برتنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائے گی۔غلام محمود ڈوگر نے شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں