کراچی(بیورورپورٹ) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسکیم کے تحت قرض کے لیے شرائط کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ایک خصوصی انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ عام طور پر 10 لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 11 ہزار بنتی ہے، لیکن وزیر اعظم اسکیم میں قرضے کی قسط 6 ہزار سے کچھ ہی زائد ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی اسکیم کے تحت محنت کش طبقے کو ا?سان قرضے دے رہے ہیں، شرائط میں مزید آسانی کر دی گئی ہے، ملک میں اسٹیٹ بنک کے 16 دفاتر ہیں، اور ہر برانچ میں ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ وزیر اعظم کا ویڑن ہے کہ تعمیرات اور ہاﺅسنگ انڈسٹری ا?گے بڑھے، اس لیے اب ا?سان شرائط پر بینکوں سے قرضے مل رہے ہیں، ماضی میں ہاﺅسنگ کے سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی۔انھوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ سیکٹر کے لیے چند ماہ میں بینکوں نے 42 ارب سے قرضے بڑھائے ہیں، اس میں اب تک 40 ارب کی درخواستیں آ چکی ہیں۔
