50

کوہاٹ ،جنسی درندگی کا شکار ہونیوالی بچی حریم فاطمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پرآ گئی

کوہاٹ(میڈیا ڈیسک) کوہاٹ میں جنسی درندگی کا شکار بننے والی ساڑھے تین سالہ بچی حریم فاطمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی۔برقعہ پوش خاتون کے ساتھ بچی نظر آرہی ہے، پولیس کی کارروائی جاری،اصل قاتل تاحال آزاد ہیں۔ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔چار روز گزر گئے قاتل تاحال قانون کے گرفت میں نا آسکے۔
خٹک کالونی میں تاحال خوف کے سائے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید برقعہ میں ملبوس عورت بچی کو ساتھ لے جاتے ہوئے نظر ا?رہی ہے۔پھر وہی عورت دوسری طرف سے اکیلی بھاگتی نظر ا?تی ہے۔عورت ایک بار رکشہ کے پاس جاتی ہے پھر وہاں سے بچی کے ہمراہ واپس ہو جاتی ہے۔ایک دوسری ویڈیو میں بچی کے ہاتھ میں کوئی چیز نظر ا?تی ہے۔
اور خاتون کسی کو اشارہ کرتے نظر آتی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج جس جگہ کی ہے وہاں قریب نالے سے حریم فاطمہ کی لاش برا?مد ہوئی تھی۔جس جگہ سے خاتون اور حریم گزرتی نظر ا?رہی ہے اس سے تھوڑا ا?گے نالے سے اگلے روز بچی کی لاش ملی۔ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ ملزمان بہت جلد ہتھکڑیوں میں ہوں گے تفتیشی ٹیم ملزمان کو ٹریس کر چکی ہے۔ دوسری جانب ایک عورت کی گرفتاری کی مصدقہ اطلاعات ا?رہی ہیں تاہم پولیس ترجمان اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں