ّراولپنڈی(کرائم رپورٹر) صدر ڈویڑن پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے 02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اسد حسین کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران مہربان حسین نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کارمہربان حسین کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسنین کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران عقیل لیاقت نے اشتہاری مجرم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کار عقیل لیاقت کو گرفتا ر کرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت ہوتی ہے
بلوچستان میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کی باز گشت
اثاثہ جات ریفرنس: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
عمران خان کا ملتان جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان
حمزہ شہبازکو فارغ کرنے کیلئے عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کریں گے، فواد چودھری
یوکرین جنگ کے دوران 229 بچے مارے گئے، اقوام متحدہ کے اعداد و شمار جاری
او آئی سی کی شہید فلسطینی کے جنازے پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت
چین میں مسافربردار طیارہ حادثے سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ جاری
جنوبی سوڈان: مویشی چوری کرنے کی کوشش میں 28 افراد ہلاک
چینی صدر کی مارکوس کو فلپا ئن کا صدر منتخب ہو نے پر مبا رکباد