بزدلی کی انتہا، بھارتی فوجی کی ٹیکہ لگواتے ہوئے رونے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بزدلی کی انتہا، بھارتی فوجی کی ٹیکہ لگواتے ہوئے رونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس کو روتے اور چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک نرس انجکشن لگانے کے لیے فوجی کے قریب آ رہی ہے تو وہ رونے لگتا ہے اور ساتھ ہی چیخنے بھی لگتا ہے جس پر ساتھی فوجی اسے پکڑتے ہیں اور انجکشن لگواتے ہیں۔
اس موقع پر قریب کھڑے فوجی ہنس کر اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں لگانے والی فوج کی بہادری بھی سامنے آ گئی ہے۔
اس سے قبل ایک امریکی تھنک ٹینک کی تحقیق سامنے آئی تھی کہ پاکستان کیخلاف جعلی سرجیکل اسٹرائیکس کا بہانہ بنانے والی اور ہر وقت پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف بھارتی فوج کی نصف تعداد ذہنی دباو ¿ کا شکار ہے۔
بھارت کی 13 لاکھ ا?رمی کی ا?دھی تعداد شدید دباو ¿ کے باعث ڈری سہمی ہے جہاں اس کے سالانہ متعدد اہلکار تنگ ا?کر خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تھنک ٹھینک انسٹیٹیوٹ برائے بھارت کے موجودہ کرنل نے بھارتی فوج سے متعلق ایک تحقیق کی ہے۔ تحقیق کرنے والے کرنل اے کے مور نے بتایا کہ بھارتی فوج میں ذہنی دباو ¿ بڑھتا جارہا ہے، جس میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نمایا اضافہ دیکھنے میں ا?یا ہے جو دونوں فوج ’ا?پریشنل دباو ¿‘ کے شکار کے ساتھ ساتھ ’غیر آپریشنل دباو ¿‘ کے بھی شکار ہیں۔
رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ا?پریشنز ان ا?رمی اہلکاروں کے ذہن پر اس دباو ¿ کی سب سے بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاذ پر موجود مسلح اہلکاروں کا ذہنی دباو ¿ ان کے پیشے سے وابستہ ہیں، تاہم متعدد ایسے اہلکار بھی موجود ہیں جو اپنے معاشی حالات کی وجہ سے بھی شدید دباو ¿ میں ہے جس کے باعث ان کی صحت متاثر ہوتی ہے جس سے ان کی یونٹ بھی متاثر ہوجاتی ہے۔
فروری 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں دنیا بھر میں رسوا ہونے والی بھارتی فوج نے اس تحقیق کو تکنیکی وجوہات کو بنیاد بنا کر مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 100 سے زائد بھارتی فوجی خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ بھارت کے فوجیوں کی خودکشی میں ہلاکت کسی بھی دشمن کی جانب سے مارے جانے والے فوجیوں سے بھی زائد ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت کے تقریباً ایک ہزار فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں