دوحہ معاہدہ تنازع کے سیاسی حل کا تاریخی موقع ہے، دفتر خارجہ

دوحہ معاہدہ تنازع کےسیاسی حل کا تاریخی موقع ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، اور افغان فریقین کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے جامع مذاکرات کی حمایت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دوحہ معاہدہ تنازعے کے پائیدار سیاسی حل کا ایک تاریخی موقع ہے۔

زاہد حفیظ چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغان جماعتوں کے درمیان کسی بھی باہمی معاہدے کو قبول کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں