136

کتوں اور گھوڑوں کو پینشن دینے کا فیصلہ 

وارسا(آن لائن )پولینڈ میں سرکاری طور پر خدمات سرانجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولش وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہجو جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش پیش رہے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جائے۔رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون سے پولینڈ میں 1200 کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے۔کتوں کو کورونا وائرس کو سونگھ کر شناخت کرنے

کا کام سونپ دیا گیا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجئم شیفررڈ کی دس فیصد تعداد ریٹائر ہو جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریٹائر ہونے والے کتوں کو مہنگا علاج ضرور پڑتا ہے جس کے لیے یہ پینشن بہت اہم کردار کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانوروں کو دی جانے والی پینشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں