لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہو رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہورہا ہے،فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے نہیں آئے، لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہورہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی  ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا، ماسک نہ پہننے والے کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ہے یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا، جس کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب اعلان کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمے درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین دستیاب ہے، طریقہ کار کے تحت لوگوں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں