مسافر ٹرینوں کوایک بارپھر بند کیے جانے کا امکان

لاہور (آن لائن)کوورونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کوایک بارپھر 3ہفتے کیلئے بند کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کی وجہ ٹرینوں کی ابھی 70فیصد بکنگ کی جا رہی ہے جبکہ اگلے 2روز میں ٹرینوں کیلئے بکنگ 50فیصد کر دی جائے گی۔رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کیا جائے گااور صورتحال ٹھیک نہ ہونے پرمسافر ٹرینیں وقتی طور پربندہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا کورونا کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے مسافروں ٹرینوں کو 3 ہفتوں کے لیے بند کیے جانے کی تجویز ہے۔ مسافرٹرینوں پرحتمی

فیصلہ وزیر ریلوے کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہو گا۔ سندھ حکومت بھی بڑھتے کوروناکیسز پرٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں