قومی خزانے میں 714 ارب جمع کرواچکے، چیئرمین نیب

قومی خزانے 714 ارب جمع کرواچکے، چیئرمین نیب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرواچکے ہیں۔

چیئرمین نیب نے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن فری پاکستان کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے مقدمات میں سزا کی شرح 68 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروباری طبقے کا بےحد احترام کرتے ہیں، نیب بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پُراعتماد کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیب کارکردگی میں بہتری کے لیے تمام بیوروز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ بزنس کمیونٹی کی شکایات کے لیے نیب ہیڈکوارٹر اور بیوروز میں خصوصی سیل قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ یا فرد سے نہیں صرف پاکستان سے تعلق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں