بلاول بھٹو نے حمایت سے متعلق مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، مفتاح اسماعیل

بلاول بھٹو نے حمایت سے متعلق مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، مفتاح اسماعیل

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے بلاول بھٹو کے جواب کے منتظر ہیں۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں سپورٹ سے متعلق ابھی تک پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اُن سے حمایت کے لیے کہا تھا۔

ن لیگی امیدوار نے مزید کہا کہ ن لیگی وفد سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے میری حمایت سے متعلق اپنی پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ابھی تک این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں میری حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سمیت دیگر جماعتیں اور ووٹرز مجھے سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، علاقے میں مجھے ٹی ایل پی کا ایم پی اے بھی نظر نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو مہنگائی کا جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں