پی آئی اے کا اہم اقدام ، لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان

لاہور (میڈیا ڈسک) پی آئی اے کا اہم اقدام ، لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی نے سیاحت کے فروغ کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 6 اپریل کو لاہور سے اسکردو کے لیے اڑان بھرے گی، جب کہ پی آئی اے لاہور سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسکردو کے لیے یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 500 روپے مقرر کیا گیا ہے، قومی ایئر لائن لاہور سے اسکردو کے لیے ایئر بس 320 استعمال کرے گی۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل سوات ایئرپورٹ کو 17 سال بعد پروازوں کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پہلی پروازلینڈ کر گئی ہے۔سوات ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 650 اسلام آباد سےسوات لینڈ کر گئی۔
اس پرواز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان بھی موجود تھے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لیے ہفتے میں دو دن پروازیں چلائی جائیں گی۔اسلام آباد سے سوات فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنیکٹ ہوگی۔لاہورسے سوات کم ازکم کرایہ 6ہزار220روپے اور اسلام آبادسے سوات کم ازکم کرایہ 5ہزار888روپے رکھاگیاہے ،پروازوں سے سیاحت کوفروغ اور پی ا?ئی اے کی ا?مدن میں اضافہ ہوگا۔
اس خبررساں ادارے کے مطابق پی آئی اے کی سیدو شریف سوات ا?پریشن26 مارچ بروز جمعہ سے 17بعددوبارہ شروع ہوگا۔ پی آئی ایسوات میں 17 سال کے وقفے کے بعد ا?پریشن کا دوبارہ آغاز کر رہا ہے ا?پریشن شروع کرنے سے سیاحت کے فروغ اور مقامی ا?بادی کی سفری سہولیات کی ا?سانی کیلئے پروازیں شروع کی جارہی ہیں پہلی پرواز پر اعلی حکومتی، سول و عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز لاہور سے صبح 8 بجے اور اسلام آباد سے 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی واپسی کی پرواز سیدو شریف سے شام 5 بجے روانہ ہوگی۔ پی ا?ئی اے کی پروازیں سیاحت کے فروغ کیلئے ہفتے ہیں دو دن بروز جمعہ اور سوموار چلائے گی سکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے جس کیلئے قومی ائیرلائن اپنا فضائی ا?پریشن چلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں