جی ٹی روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، کئی زخمی

لاہور (نیوز ڈسک) جی ٹی روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، کئی افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے بس میں سوار 17 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کار موقع پر پہہنچ گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا جہاں 5 زخمیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس صادق آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔ جاں بحق ہونے والے پانچ میں سے چار کی شناخت صائمہ بی بی، 3 سالہ عمیر ،ایک سالہ زبیر اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائیی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ خیال رہے کہ جی ٹی روڈ پر آئے ایسے حادثات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث حادثات ہوتے ہیں جو انسانی جانوں کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں