افسوسناک واقعہ، لیہ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لیہ (کرائم رپورٹر) لیہ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ میں کورٹ میرج کرنے پر انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی کے اہل خانہ نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لیہ کے نواحی شہر چوک اعظم کے محلہ یوسف والا کے رہائشی طاہر نامی نوجوان نے اپنی پسند کی لڑکی سے کورٹ میرج کی جس کے بعد لڑکی کے بھائیوں اور اہل خانہ نے خود ہی جرگہ کیا اور لڑکے کو سزا سناتے ہوئے اس کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو غلیظ پانی پلایا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکے پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں