ایس ایچ او کی شادی کی تقریب میں دلہے سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

لاہور (نیوز ڈسک) لاہور میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کی شادی کی تقریب میں دلہے سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی ویڈیو کے مطابق لاہور میں ون ڈِش کی خلاف ورزی کی کال پر ایس ایچ او دولہے کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔
شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے شادی ہال پر چھاپہ مارا جہاں ایس ایچ او نے دلہے کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا۔
پولیس کی جانب سے اس قسم کے واقعات کوئی نئی بات نہیں تاہم تمام تر تبدیلیوں کے دعوو ¿ں کے باوجود پولیس کو نہیں بدلہ جا سکا۔ لاہور میں ہی کئی امرائ کی شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہو تی رہی لیکن اس پر کبھی پولیس نے چھاپہ نہ مارا تاہم یہ بات واضح کرتی ہے کہ ملک میں امیر کیلئے قانون الگ ہے اور غریب کیلئے الگ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں