سجل کی خوبصورتی نے احد کو دیوانہ بنادیا

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کردی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر احد رضا میر نے طویل عرصے بعد اپنی اور سجل کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔احد رضا میر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔اداکار نے لکھا کہ ‘مجھے معلوم ہے،میں نے دیر کردی لیکن میں اپنے اْن تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری اور سجل کی شادی کی پہلی سالگرہ کو خاص بنایا۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘ہمیں واقعی

ایسا ہی لگا جیسے آپ نے ہمارے ساتھ ہماری شادی کی سالگرہ منائی۔احد رضا میر نے لکھا کہ ‘آپ میں سے ان لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کو ایک بہترین ماحول دیا اور یہ ہمارے لیے اب تک کا بہترین تحفہ تھا۔اداکار نے مزید لکھا کہ ‘ہم اپنے تمام مداحوں سے بہت پیار بھی کرتے ہیں اور اْن کے شْکر گْزار بھی ہیں۔آخر میں احد رضا میر نے اپنی اہلیہ سجل علی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘واہ! کیا خوبصورتی ہے۔احد رضا میر کے اس پیغام کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اداکار بھی اپنی اہلیہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں