’’کروڑوں روپے کا پلاٹ بھی ہاتھ سے گیا ، دوسری شادی کا خواب بھی پورانہ ہوا ‘‘ شوہرکودوسری شادی کی اجازت دیکر پلاٹ نام کرانیوالی بیوی نے خلع کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’کروڑوں روپے کا پلاٹ بھی ہاتھ سے گیا ، دوسری شادی کا خواب بھی پورانہ ہوا ‘‘شوہرکودوسری شادی کی اجازت دیکر پلاٹ نام کرانیوالی بیوی نے خلع کا دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنےکی اجازت کے بدلے میں 8لاکھ ریال سے زائد مالیت کا پلاٹ اپنے نام کروا لیا ، پلاٹ کی رجسٹریشن مکمل ہوتے ہیں اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے کہا ہے کہ میری بیوی نے مجھ سے دھوکے کیساتھ پلاٹ لیا ، وکیل سے

مشاورت لے لی ۔ قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی مرضی سے پلاٹ اپنے بیوی کے نام کیا جب تک وہ خاتون آپ کو پلاٹ کے حقوق نہیں دیتی تو اس وقت تک کچھ بھی نہیں ہو سکتا ۔سعودی شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے مجھے دھوکہ دے کر پلاٹ اپنے نام کروایا اس لیے مجھے یہ کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ مذکورہ شخص پلاٹ کیساتھ ساتھ اپنی پہلی بیوی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اس کی دوسری شادی کا خواب ادھورا رہ گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں