پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، فردوس عاشق اعوان

پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی شرح 23 فیصد تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں میں 1ہزار725 کیس مثبت آگئے،محکمہ صحت نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی، صوبے میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق بازاروں اور مارکیٹوں کے بارے میں ترجیحات طے کرکے کل میڈیا سے شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شادی کی تقریبات پرمکمل پابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

سیکریٹری صحت نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ 10 سے 14 دن لوگوں کا میل جول بند کیا جائے، اس وقت صوبے کےآئی سی یوز میں 214 مریض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں