پی پی کی علیحدگی پر جعلی راجکماری صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے، فردوس عاشق

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدہ صف بندی کے بعد جعلی راجکماری کنیزوں اور چیلوں کے درمیان صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعرےلگانے والی راجکماری کی سکڑتی جماعت تذبذب کا شکار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیلے کشمکش میں مبتلا ہیں اب بھی پیپلزپارٹی زندہ باد کا نعرہ لگائیں یا پھر سے بدزبانی پر اُتریں؟ 

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کا بیان چھوٹی سوچ کا عکاس  ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ راجکماری اتحادیوں کو اپنی منشا کے مطابق ہانکنا چاہتی ہے لیکن پی ڈی ایم کی باقی ماندہ جماعتیں عقل سے عاری راجکماری کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں