کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی، جانی نقصان نہیں ہوا

اٹک(نیوزڈیسک) :کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ روڈ پر واقع کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پلک جھپکتے ہی کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ کی وجہ سے فرنیچر اور کمپیوٹر جل گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں