ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا

ہواوے کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی 19 اگست کو ایک انقلابی لیپ ٹاپ پیش کرے گی۔ اس لیپ ٹاپ کا انقلابی پرزہ اس کا ڈسپلے ہے۔3K ریزولوشن کو سپورٹ کرنے والے اس ڈسپلے کی بیزل انتہائی پتلی ہوگی۔
اس انتہائی پتلی بیزل کے ساتھ ڈسپلے کو ہواوے نے بغیر بیزل کے ”فلوٹنگ فل سکرین” ڈیزائن کا نام دیا ہے۔
انہی اندرونی ذرائع کے مطابق آنر آفس کے صارفین اور طلبائ کے لیے MagicBook SE کو لانچ کرے گا۔ اس کی قیمت کافی کم ہوگی۔تاہم میجک بک کا اعلان اسی تقریب میں نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کے لیے مستقبل قریب میں الگ سے تقریب منعقد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں