کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر سے ڈاکوو ¿ں کا راج ہونے لگا ،اور دن دیہاڑے گاڑیوں کا چوری ہونا روز کا معمول بن گیا ہے ،

کوئٹہ(نمائندہ حالات) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری عمران ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی عاشق اچکزئی، حیدر ا?غا، محمد حسین، مہدی حسن ہزارہ،خان کاکڑ ،حاجی ظہور کاکڑ، رشید آغا ، حاجی عبدالہادی، نعمت ترین، بسم اللہ ترین، حاجی ثنائ اللہ، ملک وحید توخی، حاجی قیوم غلجی ، دوست محمد ترین، حاجی سلیم ، حاجی صالح اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر سے ڈاکوو ¿ں کا راج ہونے لگا ہے اور دن دھاڑے گاڑیوں کا چوری ہونا روز کا معمول بن گیا ہے اور گزشتہ روز فاطمہ جناح روڈ پر واقع موٹر سائیکل کی دکان اور دو کپڑے کی دکانوں کو ڈاکوو ¿ں نے تالے توڑ کر ڈکیتی کی واردات کی اور کہا ہے کہ مین بازاروں میں اس طرح کی وارداتیں حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بیان میں پولیس کی غفلت اور شھر میں بڑہتے ہوئے وارداتوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا ہے کہ سی سی پی او کوئٹہ اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ان ڈاکوو ¿ں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ شھر کے امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ بجائے دکانداروں اور ریڑی بانوں کو گرفتار کرنے اور ان کا روزگار خراب کرنے کی بجائے امن امان کی بہتری کیلئے اقدامات کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں