104

کراچی،اسٹیل ٹاو ¿ن سے اجرتی قاتل ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا

کراچی(بیورو رپورٹ) اسٹیل ٹاو ¿ن سے اجرتی قاتل ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزمان نے قتل کے لئیے سلنسر گن کا استعمال کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان صداقت اللہ عرف گوپی اور عبدالصمد کے قبضے سے دو پستول، اسپئیر بیرل، پستول سپریسر اور کیش برآمد کیا گیا ہے،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان انگریزی فلموں سے متاثر تھے،ملزمان نے دوران تفتیش 12 روز قبل کوہاٹ کالونی، شاہ لطیف میں رمبیل عرف طور نامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور قتل میں سلنسر گن کا استعمال کیا۔
ملزمان نے شہری کو قتل کرنے کیلئے انگریزی فلموں میں استعمال ہو نے والا طریقہ کار استعمال کرنے کا انکشاف کیا اور 12 لاکھ روپے قتل کی سپاری لی، ملزمان کوہاٹ سے اسلحہ اپنے ہمراہ لیکر ا?ئے۔ دونوں ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے برا?مد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں