راولپنڈی :قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزائے موت ،اڑھائی لاکھ روپے جرما نہ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشدنے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزائے موت اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدالت نے ملزم اوراس کے ساتھی کو اقدم قتل کے جرم میں5،5سال قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزائیں بھی سنائیںعرفان عرف پانڈہ پر الزام تھا کہ اس نے سابقہ لڑائی جھگڑے کی رنجش پرمحمد فہدعباسی کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے شربت خان ، عزیز ،رضوان اورحبیب الرحمان کو زخمی کر دیاتھاجبکہ شربت خان بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاتھا تھانہ وارث خان پولیس نے ملزمان کے خلا ف شربت خان کی مدعیت میںجولائی 2017میں مقدمہ درج کیاتھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے محمدعرفا ن عر ف پانڈہ کوقتل کے جرم میں الزام ثابت ہونے پرسزائے موت اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم اوراس کے ساتھی محمد فہدعباسی کو اقدام قتل کے جرم میں/05 05سال قیداور20ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں