ن لیگ کے کچھ لوگ خاموش ہو جائیں گے اور کچھ پارٹی چھوڑ دیں گے

لاہور (بیورو رپورٹ) اسے کہتے ہیں سجی دکھا کر کبھی مارنا،پیپلز پارٹی نے انڈر دی ٹیبل جو ڈیل کی ہے وہ ن لیگ کے لیے اتنے بڑے صدمے کا باعث بن گئی ہے کہ اب وہ کھا بھی نہیں سکتے اور اگل بھی نہیں سکتے والی کنڈیشن میں ا ?گئے ہیں۔اگر پی ڈی ایم کے اتحاد سے بھاگتے ہیں تو بھی انہیں وارے نہیں کھاتااور اگر اتحاد کے ساتھ چلتے ہیں تو بھی ان کے زخم رسنا شروع ہو جاتے ہیں کہ پی ڈی ایم کو استعمال کر کے پیپلز پارٹی نے تو اپنی پانچوں انگلیاں گھی میں ڈال لیں اور فائدے پر فائدہ لیااور ن لیگ کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آیا۔
جب سے پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر بنوایا ہے تب سے ن لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما حیدر زمان قریشی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں کہا کہ اگلے چند روز میں ایک حیران کن اور ناقابل یقین سیاسی منظر نامہ سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ لوگ پارٹی چھوڑ جائیں گے جبکہ کچھ لوگوں کو خاموش کروا دیا جائیگا تب ن لیگ کے راہنماو ¿ں کو ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کے اپنے لوگ کس سے رابطے میں تھے اور کس کے کہنے پر کس کو ووٹ کرتے رہے ہیں۔
حیدر زمان قریشی نے کہا کہ ن لیگ نے پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ق لیگ کے ذریعے حکومت سے ہاتھ ملایااور اگر سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر میں ہم نے گیم کھیل لی تو اس میں ناراض ہونے والی تو کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ سے اپنی پارٹی ہی نہیں سنبھالی جا رہی ان کے اپنے لوگ بھی انہیں دھوکا دے جائیں گے اور جب ان کے لوگ پارٹی کو چھوڑیں گے تب ن لیگ کے قائدین کے پاس وضاحت دینے کے لیے بھی کچھ نہیں ہو گااور سمجھ ہی نہیں آئے گی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔بس کچھ دن انتظار کر لیں اس کے بعد ن لیگ کا کیا ہوتا ہے وہ سب کے سامنے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں