پولیس کی کارروائی، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

فیروزوالا: پولیس کی کارروائی، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

شیخوپورہ پولیس نے فیروز والا میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ مبشر میکن کے مطابق فیروز والا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں ایک کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

انھوں نے بتایا گرفتار افراد میں خاتون سمیت شہزاد رحمانی نامی شخص شامل ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان سے 180 کلو چرس اور 36 کلو افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں