اسلام آباد انتظامیہ اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب، بڑی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد انتظامیہ اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلز آؤٹ ڈور کیٹرنگ اور کروناایس او پیز کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کے روز کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ہفتہ کے روز ہوٹل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام وفاقیدارالحکومت میں ہوٹلز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں ریسٹورنٹ مالکان، ملازمین اور خواتین ملازمین کی بڑی تعداد موجودتھی اس موقع پرمظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر نعرے درج ہیں احتجاجی مظاہرے سے

خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت جمعے اور ہفتے کو ہوٹل کھولنے کی اجازت دے اورہوٹل بند کر کے معاشی قتل عام بند کیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت ایس او پیز ہے تحت کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک آخری حد تک جائیں گے احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے ڈی چوک کی سمت جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس پر مظاہرین نے ایوب چوک پہنچ کر دھرنا دے دیا اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے ہم پر امن لوگ ہیں ہمیں احتجاج کا حق ہے ہمارے ساتھ پہلے ہی نا انصافی ہو رہی ہے ہمارے ملازمین بے روزگار ہو رہے ہیں ، گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نیشنل پریس کلب سے ہوتے ہوئے میریٹ چوک پہنچے جہاں پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مطالبات تسلیم ک? جانے کے بعد ہوٹل ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا ہے مذاکرات کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس آؤٹ ڈور کیٹرنگ اور کروناایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کے روز کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں