اے آر رحمان کو اسٹیج پر دلچسپ صورتحال کا سامنا، ویڈیو وائرل

ممبئی (این این آئی) آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقی کے استاد اے آر رحمان کی ایک ویڈیو جس میں کہ ان کی پہلی پروڈکشن 99 سونگ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اس تقریب کی ویڈیو اس وقت لسٹ آف ٹرینڈز پر ٹاپ سپاٹ پر ہے اور وائرل ہوگئی ہے۔پہلی بار ڈائریکشن دینے والے وشویش کرشنم مورتینے اسے ڈائریکٹ کیا۔ نائنٹی نائن سونگز اسٹار میں نئے آنے والے ایہان بھٹ اور ایڈلسی ورگارز شامل ہیں۔ تقریب رونمائی جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے صدر مقام چنئی میں ہوئی۔ جہاں خاتون اینکر نے اے آر رحمان کا استقبال تامل میں کرنے کے بعد ہندی

میں ایہان بھٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چنئی میں آپ کا ہردیک سواگت کرتی ہوں۔جس پر اے آر رحمان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور وہ بظاہر حیران رہ گئے اور انھوں نے مسکراتے ہوئے ‘ہندی’ کہا؟ جس کے بعد انہوں نے یہ کہتے ہوئے سٹیج چھوڑ دیا کہ ‘کیا میں نے آپ سے پوچھا تھا کہ آپ تامل میں بات کریں گی یا نہیں؟’اس موقع پر سامعین نے اے آررحمان کیلئے خوشی سے نعرہ لگایا اور قہقہے چھوٹ گئے، جس پر خاتون اینکر نے تامل میں گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے تو ایہان بھٹ کو خوش آمدید کہنے کیلئے ایسا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں