پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی سے اپوزیشن اتحاد فائدہ اٹھائے، حسن مرتضیٰ

پیپلزپارٹی کی سیاسی حکمت عملی سے اپوزیشن اتحاد فائدہ اٹھائے، حسن مرتضیٰ

پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو پی پی کی سیاسی حکمت سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی پی کی سیاسی حکمت عملی سے پی ڈی ایم فائدہ اٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی کامیابی سے وفاقی حکومت کی چولیں ہل جائیں گی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی جدوجہد سے ثابت کیا ہے کہ ایوانوں میں تبدیلی ممکن ہے۔

حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی تیسری نسل اسٹیبلشمنٹ سے لڑ رہی ہے ہمیں جمہوریت کاسبق نہ دیں، پی پی سیاسی جدوجہد اور باہمی احترام پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آرڈنینس کی حکومت قومی اداروں کو تباہ و برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں